کراچی (پ ر) غازی فائونڈیشن کے تحت غازی فائونڈیشن کالج اور اسکولوں اور کالجز میں جشن آزادی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات اور قومی و ملی شخصیات کے علاوہ نعت و منقبت خواں بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انجینئر ایاز حیدرنے کہاکہ وطن کیلئے قوم متحد ہے اور ہمیں تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔