وزیر اعظم عمران خان سے ٹی وی چینل مالکان کی ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا ملک کو بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز عمران خان اور میڈیا مالکان کے درمیان طویل ملاقات ہوئی جس دوران ملک میں جاری معاشی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ۔عمران خان کا کہناتھا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے ، حکومت اور عوام کو اخراجات کم کرنے ہوں گے ، میڈیا لوگوں کو کفایت شعاری کی ترغیب دینے میں کردار ادا کرے ۔ ملاقات میں میڈیا مالکان نے عمران خان کی سادگی کی مہم کا بھر پور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے معاشی بحران سے باہر نکلنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

Comments (0)
Add Comment