گلگت (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب پر گلگت بلتستان کی حکومت کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ نومنتخب وزیر اعظم کو گلگت بلتستان سے کوئی دلچسپی نہیں، بھاشا ڈیم کی بات تو کی لیکن وہاں کے مکینوں کا ذکر تک نہیں کیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ معلوم نہیں گلگت بلتستان ملک کا معاشی حب ہے، انہوں نے پانی کی کمی پر تو بات کی لیکن گلیشیئرز کو بھول گئے۔