چہف جسٹس کے 151 دن باقی – جسٹس کھوسہ کو 11 ماہ ملیں گے

اسلام آباد( اخترصدیقی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی ریٹائرمنٹ میں 151دن باقی رہ گئے ، جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کو چیف جسٹس پاکستان کے طورپر صرف 11مہینے کاوقت مل سکے گااور وہ 20دسمبر 2019 کو ریٹائرہوں گے ۔جسٹس شیخ عظمت سعید19اگست 2019کوریٹائر ہوجائیں گے ۔سب سے زیادہ وقت جسٹس یحییٰ آفریدی کوبطور جج سپریم کور ٹ اور چیف جسٹس پاکستان کے کام کرنے کوملے گا۔ موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دورمیں اہم ترین مقدمات کی سماعت کی گئی،بعض اہم مقدمات کی سماعت زیر التو ہے ۔ شریف خاندان کے خلاف پاناماکیس ،عمران خان ،جہانگیرترین نااہلی کیس ،شیخ رشیدکیس ،خواجہ سعدرفیق نااہلی کیس ،سیاستدانون کی جعلی ڈگریوں کاکیس ،دہری شہریت کیس ،دانیال عزیز،طلال چوہدری ،نہال ہاشمی توہین عدالت کیس ،خواجہ آصف نااہلی کیس ،سانحہ ماڈل ٹاؤن ازخود نوٹس کیس ،غیر قانونی شادی ہالزکی تعمیر،بحریہ ٹاؤن کیس ،حدیبیہ پیپرملزکیس ،نجی ٹی وی چینلوں اور اخبارات کی جانب سے اشتہارات کامعاملہ سمیت بہت سے اہم مقدمات کافیصلہ کیاگیا۔ ان دنوں پینے کاصاف پانی ،دودھ ،گنے کے کاشتکاروں کے معاملات ،ڈیموں کی تعمیرکامعاملہ ،آف شور کمپنیوں کامعاملہ ،بیوروکریسی ،فوج اور دیگر اداروں میں دہری شہریت کامعاملہ ،ٹیکس ناہندگان کیس ،جعلی اکاؤنٹس کیس ،انتخابی عذرداریاں ،سمندرپارپاکستانیون کوووٹ کاحق دینے کامعاملہ ،این آراو،اصغرخان کیس ،وکلاء کی جعلی ڈگریوں کاکیس ،ہسپتالوں ،میڈیکل کالجز،سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیون کے معاملات ،خواجہ سراوٴں کے شناختی کارڈز کے اجرا سے متعلق ازخود نوٹس،نندی پور پاور پلانٹ کی آوٴٹ سورسنگ میں کرپشن سے متعلق کیس،بجلی، تیل ، گیس پر ناجائز ٹیکس ،ڈیوٹی اور فیس لینے پراز خود نوٹس،بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں سے متعلق درخواست،یم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی کی تعیناتی ،اقلیتوں کے حقوق کے لیے دائر آئینی درخواست، جیلوں میں قید خواتین کی قابل رحم حالت زار سے متعلق دائر درخواستیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں معذور افراد کے لیے قانون سازی سے متعلق درخواست اور بھٹہ مزدوروں کے حقوق سے متعلق دائر درخواست، کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی ونکاسی کے مقدمے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب میان شہبازشریف کے خلاف 56پبلک لیمٹڈ کمپنیان بنانے کامعاملہ ،خواجہ سعدرفیق اور ان کے بھائی کے حوالے سے مقدمہ ،انسانی اعضاء کی پیوندکاری ،ماحولیاتی آلودگی ،مارگلہ ہلزکیس ،درختوں کی کٹائی کیس ،نجی سکولوں کی شہرسے باہر منتقلی ،اسحاق ڈار کیس ،سپریم کورٹ وکلاء کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس ،بھٹہ مزدوروں کامعاملہ ،مختلف اداروں کے سربراہان کاتقرر،ملک بھرسے لاپتہ افراد،پی آئی اے کے معاملات ،این آئی سی ایل ،پولیس فاؤنڈیشن ،شوگرملزکیس ،نجی ٹی وی چینلزکی ریٹنگ ،نجی ٹی وی چینلوں کے خلاف توہین عدالت کے مقدمات ،عامر لیاقت توہین عدالت کیس ،نیب مقدمات ،بدعنوانی سے متعلقہ مقدمات کے ساتھ ساتھ لیے گئے ازخود نوٹسزسمیت دیگرمقدمات زیر التواء ہیں جن کی سماعت کے لیے تاریخوں کاتعین بھی ہوتارہتاہے ۔

Comments (0)
Add Comment