لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر ایوان میں لائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا کہ حضرت محمدؐ کی زندگی صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ دنیا بھر کے کفار اسلام سے خوفزدہ ہیں اور اسی وجہ سے خاتم النبیین ؐ کی شان میں گستاخیاں کر رہے ہیں۔حالیہ دنوں میں ہالینڈ کے ملعون نے گستاخانہ خاکوں کا اعلان کیا، جس کا درد ہر مسلمان محسوس کررہا ہے۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ بین الاقوامی برادری ہالینڈ کے خلاف ایکشن لے۔ دریں اثنا بلوچستان اسمبلی میں بھی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی،متحدہ مجلس عمل کے ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکے قابل مذمت ہیں۔ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ مسلمان کسی بھی صورت اسےبرداشت نہیں کریں گے ۔