بھارتی شوٹر نے والدین کے ٹور پر پابندی لگادی

پالمبینگ / انڈونیشیا(امت نیوز) بھارت کی کمسن شوٹر مانو بھاکر نے شہرت ملتے ہی اپنے والدین پر غیرملکی ٹورز میں ساتھ سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔16 سالہ مانو نے رواں برس ورلڈ کپ اور کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلز جیتے ہیں ٗاب انھیں انڈونیشیا میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز میں بھی طلائی تمغے کیلیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔مانو نے کہاکہ والدین ساتھ ہوں تو مجھ پر بہت زیادہ پابندی لگاتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment