راولپنڈی(امت نیوز) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ کا چوتھا کوارٹر فائنل میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ بارش کے باعث مغلپورہ جم خانہ کے بلے باز نعمان انور کی شاندار بلے بازی پر پانی پھر گیا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں دھر مپورہ جم خانہ کرکٹ کلب کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مغلپورہ جم خانہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ اوپنر نعمان انور نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 99 ، علی شاہد نے 54 ، عدنان دانش نے 23 اور راجہ فرزان نے 22 رنز بنائے۔ دھرمپورہ جم خانہ کرکٹ کلب کی طرف سے افتخار ، ارسلا ن اور رحمان قادر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔