اسلام آباد(نمائندہ امت)چینی وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے گزشتہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنےپرمبارک باد دی، جبکہ دونوں رہنمائوں نےایک دوسرےکودورےکی دعوت بھی دی ہے۔وزیر اعظم ہاؤس سےجاری ہونےوالی پریس ریلیزکےمطابق چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک میں ’ہرموسم‘ کی دوستی، نئی حکومت کےدوران مزیدمضبوط ہوگی۔چیانگ کاکہناتھاکہ ان کی حکومت پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے اور امید کرتی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام بروقت مکمل ہوگا۔انہوں نے عمران خان کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی۔