اسلام آباد(امت نیوز) نوازلیگ کےصدرشہبازشریف کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقررکردیاگیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، 111 ارکااسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کیلئے شہباز شریف کا نام تجویز کیا تھا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاتھا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی،پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرے گی۔