عثمان بزدارنےحلف اٹھالیا-دفتری امورکاآغاز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک نیوز) عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کاحلف اٹھالیا جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ چارج سنبھالتے ہوئے دفتری امور کا آغاز کردیا، وزیر اعلیٰ کاکہناہے کہ سرکاری وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری سے خرچ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کے نومنتخب وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار سے حلف لے لیا ۔حلف برداری تقریب میں اعلیٰ سول وعسکری حکام ،نگراں وزیراعلی حسن عسکری اور علیم خان سمیت متعدد اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ تقریب میں شرکت کے لیے ذاتی گاڑی پر گورنر ہاؤس پہنچے۔عثمان بزدار حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ آفس پہنچے جہاں انہیں پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آفس کے افسران اور دیگر عملے سے ملاقات کی۔میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ قوم پر خرچ کریں گے اور سرکاری وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری سے خرچ کریں گے۔تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے، اپوزیشن کوساتھ لے کر چلیں گے۔

Comments (0)
Add Comment