اسلام آباد (محمد فیضان) پا کستانی شہریوں کے ا ثا ثوں سے متعلق معلومات کے حصول کیلئے سرکا ری طور پرمتحدہ عرب ا مارات سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہےجبکہ فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو ، سکیورٹی ا یکسچینج کمیشن آ ف پاکستان اور فیڈرل انو یسٹی گیشن ا یجنسی مل کر سٹیٹ بینک کی نگرانی میں اس بات کی چھان بین کریں گے کہ پا کستا نیوں نے متحدہ عرب امارات یہ پیسہ کیسے منتقل کیا اور یہ رقم کہاں سے ان کے پاس آ ئی تھی اس سلسلے میں عالمی ادا روں سے بھی مدد لی جا ئے گی علا وہ ازیں باہمی تعاون اور را بطوں کو مضبو ط بنا کر منی لا نڈرنگ کے خلاف مز ید موثر اقدامات اور کا رروا ئیاں کرنے فیصلہ بھی کیا گیاہے۔