اسلام آباد(نمائندہ امت) وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع تعینات کرنے کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی تھی جس کی وزیراعظم نےمنظوری دے دی ہے۔