اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں موجودگی کی وجہ سے عید کی نماز کے لیے خاص اہتمام کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم نماز عید کی ادائیگی کے بعد قیدیوں سے عید ملیں گےاورایک درجن سے زائد جانوروں کی قربانی کریں گے۔ جس کا گوشت قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل ملازمین میں تقسیم کیا جائے گا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے سابق وزیراعظم سے کہا کہ کیا آپ عید ہمارے ساتھ منائیں گے؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔