اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ایم ہاؤس میں قیام کے دوران تمام اخراجات خود برداشت کیے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں قیام کے دوران ہونے والے اخراجات کے تمام متعلقہ چیک موجود ہیں۔