لاہور (امت نیوز) پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے۔ نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ان سے میرٹ کے برعکس ٹھیکے دینے کی تحقیقات کیں۔شہبازشریف سے ایک گھنٹہ 46 منٹ تک سوال و جواب کئے گئے۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے فراہم کئے گئے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد انہیں دوبارہ طلب کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔