اسلام آباد (امت نیوز) انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن اسلام آباد کے صدر چوہدری ضیاء نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوان طلبہ و طالبات کو کھیل کی سرگرمیوں میں بھر چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، چوہدری ضیاء نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے، پی ایس بی کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ رائل الیون نے جیت لیا جبکہ لیڈنگ یونٹ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا۔