امریکی ریسلر جیمز ہنری کوکین کے عادی تھے

فلوریڈا(امت نیوز)امریکی ریسلر جیمز ہنری کوکین کے عادی تھے۔ ابتدائی رپورٹ کہا گیا ہے کہ انکی موت کی وجہ کوکین کے زیادہ استعمال کے باعث ہوئی۔ ریسلنگ کی بین الاقوامی دنیا کی معروف شخصیت جیمز ہنری نیڈہارٹ انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف ریسلر جمیز ہنری 63 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔جیمز ہنری 80 اور 90 کی دہائی میں ریسلنگ کے سب سے بڑے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے وابستہ رہے، وہ جم دی اینوی کے نام سے معروف تھے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف میں ٹیگ ٹیم چیمپین رہنے والے ریسلر فلوریڈا میں صبح اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے، کچھ ہی دیر میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ان کی اچانک موت سے ان کے ساتھی ریسلرز ار مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا۔

Comments (0)
Add Comment