جیسن روئے نے بیٹ سے خود کو ذخمی کردیا

لندن (امت نیوز)انگلش بیٹسمین جیسن روئے انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے کا آخری میچ نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ انھوں نے اپنا چہرہ خود زخمی کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ جیسن رائے اس وقت زخمی ہوگئے جب ہیمپشائر کے خلاف میچ میں پہلی بال پر آؤٹ ہونے کے بعد انھوں نے ڈریسنگ روم میں اپنا بلا پھینکا اور وہ اچھل کر ان کر چہرے پر جا لگا۔جیسن روئے کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی شرمندہ ہوں اور اپنے ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے اس بے وقوفانہ لمحے کیلئے معذرت خواہ ہوں۔

Comments (0)
Add Comment