شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا اعلان کردیا۔نئے آنے والے کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے مختلف تھانوں کا ہنگامی دورہ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ۔پولیس میں موجود کالی بھیٹروں میں کھلبلی مچ گئی۔کراچی پولیس چیف امیر شیخ شاہ لطیف ٹاون تھانے پہنچے، تو وہاں سناٹا تھا۔صرف سنتری جاگ رہا تھا۔تھانے کے ائرکنڈیشن رپورٹنگ روم میں ڈیوٹی افسر سو رہا تھا، جب کہ نائٹ ڈیوٹی محرر غائب تھا۔رات کی گشت ڈیوٹی کرکے تھانے شاہ لطیف ٹائون پہنچنے والی نفری کی وردی نامناسب تھی۔امیر شیخ نے 6 باوردی درست پولیس افسران اور اہلکاروں کو دو دو ہزار روپے نقد انعامات دیئے۔انہوں نے حوالات میں موجود ملزمان جن میں بیشتر امتنناع منشیات کے تحت بند تھے، سے پوچھ گچھ بھی کی، جنہوں نے علاقے میں منشیات فروشی کا انکشاف کیا، جس پر ایڈیشنل آئی جی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا حکم دیا۔

Comments (0)
Add Comment