ملائیشیا میں قتل پاکستانی نوجوان کی باکس میں بند لاش دریا سے مل گئی

کوالالمپور(امت نیوز) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں اغوا پاکستانی نوجوان علی عدنان کی باکس میں بند لاش ایک دریا سے مل گئی۔ شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے علی عدنان کے اغوا اورقتل کے الزام میں 2 پاکستانی اور ایک برمی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہوں نے عدنان کے اغوا اورقتل کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔ اغواکاروں نے 12 اگست کو عدنان کے چھوٹے بھائی کو کال کرکےایک لاکھ رنگٹ (ملائیشین کرنسی) کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے 17 اگست کو3 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا تھا، جن میں سے 2 پاکستانی جبکہ ایک برما کاشہری ہے۔ ملزمان نے تفتیش میں بتایا کہ انہوں نے 15 اگست کو عدنان کو قتل کیا اور لاش باکس میں ڈال کردریا میں پھینک دی تھی۔ ملزمان کی نشاندہی پرلاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment