سیلانی انٹرنیشنل کےتحت25 ہزار سے زائد جانوروں کی اجتماعی قربانی

کراچی (اسٹاف رپوٹر) سیلانی انٹرنیشنل کے تحت 25 ہزار سے زائد جانوروں کی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کا گوشت شہر کے مضافاتی علاقوں سمیت تھر پاکر، روہنگیا کیمپوں ، صومالیہ، شام اور کینیاکے مستحق مسلمانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔‘‘امت’’ سے گفتگو میں چیف ایگزیکٹیو افسر غزال نے کہا کہ 20 ہزار سے زائد گائے اور5 ہزار سے زاہد بکروں کا اجتماعی قربانی کے لئے اہتمام کیا جا چکا ہے،جو کراچی،تھرپاکر،اندرون سندھ،پنچاب،خیبرپختون اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ذبح کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ تمام قربانیاں شریعت کے مطابق کی جاتی ہیں ، جس کا گوشت بنگلہ دیش کے روہنگیا کیمپوں، ترکی میں شامی مہاجرین کے کیمپوں،یمن،صومالیہ اور کینیا میں بھی جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں ایسے لوگ بھی سیلانی ویلفیئر کو ٹنوں گوشت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں سیلانی کی ٹیمیں گھر گھر جا کر گوشت تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے افراد کو گائے میں 10کلو اور بکرے میں 7کلو کا حصہ دیا جاتا ہے اور باقی گوشت غربا و مساکین میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment