مختلف مدارس نے اجتما عی قربانی کیساتھ ذبیحے کا بھی انتظام کیا ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف مدارس کی جانب سے اجتما عی قربانی کیساتھ ذبیحے کا بھی انتظام کیا گیا ہے ، جہاں بڑی تعداد میں شہری علما کرام کی نگرانی میں اپنے جانور لائے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ اجتماعی قربانی کے ساتھ شہر کے مختلف مدارس میں عید سے قبل ہی ذبیحے کی بکنگ بھی شروع ہو جاتی ہے ۔شہری اپنی پسند کے جانور خود خرید کر لاتے ہیں جو مذکورہ اداروں میں ہی باندھے جاتے ہیں، جہاں انتظامیہ ان کی دیکھ بھال کرتی ہے اور عید کے روز علما کرام کی نگرانی میں جانور ذبح کیا جاتا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment