اجتماعی قربانی کرنے والوں کیلئے قصاب کا انتظام امتحان بن گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اجتماعی قربانی کرنے والوں کیلئے قصاب کا انتظام امتحان بن گیا ۔ذرائع کے مطابق دینی مدارس اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے چاند نظر آنے سے قبل قصائیوں سے رابطے کے ساتھ فی جانور ریٹ مختص کر دیا جاتا ہے، تاہم اس بار مختلف مقامات پر چھوٹے پیمانے پر اجتماعی قربانی کرنے والوں کے لئے پہلے دن قصاب کا انتظام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سال قصائی عید کے پہلے روز کے لئے 3 من وزن کے جانوروں کی فی جانور کٹائی 6 سے ہزار تک طلب کر ہے ہیں ، جس کے باعث چھوٹی سطح پر اجتماعی قربانی کرنے والوں کو مشکلا ت کا سامنا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment