چناری (آن لائن)بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک وادی لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر 6 گھنٹے سے زائد چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ و گولہ باری ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، متعدد رہائشی مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا حفاظتی نقطہ نظر کے تحت تعلیمی ادارے،سرکاری دفاتر اور مقامی بازار بند رہے ۔پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں