ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ نے پہلے مرحلے میں ہی50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

لاہور (پ ر) ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ (ای ایم پی جی) نے نئے انوسٹمنٹ راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں50ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔ ای ایم پی جی رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ہے۔ جس کی ملکیت میں مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے دیگر پراپرٹی پورٹلز بھی ہیں۔ ان میں دبئی کا کامیاب ترین پراپرٹی پورٹل بیوت ڈاٹ کام اور بنگلہ دیش کا معروف پراپرٹی پورٹل بی پراپرٹی ڈاٹ کام شامل ہیں۔ حال ہی میں گروپ نے مراکش کا سب سے بڑا پراپرٹی پورٹل مبوب بھی خریدا ہے۔

Comments (0)
Add Comment