انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی غفلت سے پی ای سی ایچ ایس کے مکینوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی

کراچی (پ ر) سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن کے نائب صدر طاہر راجپوت نے کہا کہ مضر صحت کیمیائی مادوں اور بھاری مشینری کے استعمال سے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6کے مکینوں کی زندگی خطرات سے دوچار ہے۔ علاقے میں ماحولیاتی آلودگی انتہائی خطرناک لیول پر پہنچ گئی ہے۔ جو انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی سندھ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مسلسل توجہ دلانے پر اس مسئلے کو سول عدالت لے گئی ہے لیکن اب انوائرمینٹل پروٹیکشن والے کیس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے جس پر کیس عدالت سے خارج بھی کیا جاسکتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment