کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخیر ٹرسٹ (العالمی) کے تحت ملک بھر میں قربانیاں کی جائیں گی اور سینکڑوں جانور قربان کرکے ہزاروں خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان الخیر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی ادریس نے ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر معاون چیئرمین طاہر انصاری اور انفارمیشن سیکریٹری مشتاق الرحمان زاہد بھی موجود تھے۔ حاجی ادریس نے بتایا کہ رواں سال بھی گلگت ، چترال، بلوچستان، اندرون سندھ سمیت کراچی کے مضافات میں عیدالاضحیٰ قربانیاں کی جائیں گی۔ جس کا گوشت بیواؤں ، یتیموں، ناداروں اور سفید پوش خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا جو سال بھر گوشت کی نعمت سے محروم ہوتے ہیں۔