بھارت جارحانہ پالیسی بدلے۔ شاہ محمود

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی جارحانہ پالیسی پرنظرثانی کرے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا حالات بدلنے کیلئے جرات چاہیے ہوتی ہے اور سابق بھارتی کرکٹر سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا، بھارتیوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ نئی دہلی کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی جس کے نتائج حاصل نہیں ہوئے۔ شاہ محمود نے کہامسئلہ کشمیر حل کرنے کی ذمہ داری دونوں ممالک کی ہے اس لیے بھارت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پالیسی پرنظر ثانی کرے۔

Comments (0)
Add Comment