سانحہ سیوھن کے سہولت کار نے زیادتی وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ سیوھن کے سہولت کار نے ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزم دوران ڈکیتی ساتھیوں کے ہمراہ خواتین سے زیادتی بھی کرتا رہا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد صابر عرف دودھ والے کو قتل، اقدام قتل، سپاری دیکر قتل کروانے سمیت زمینوں پر قبضہ اور لین دین کے معاملے پر ہونے والی قتل کی 4وارداتوں کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا، تاہم دوران تفتیش اس نے کہا کہ سانحہ سیوھن سے ایک روز قبل کچھ لوگ رات کو اس کے گھر ٹھہرے تھے۔ان کے جانے کے بعد دوسرے روز مزار پر دھماکہ ہوا تھا۔ملزم نے زیادہ تر وارداتیں سرجانی ٹاون کے علاقے میں کی ہیں۔دہشت گرد نے سپاری لیکر متحدہ کے کارکن کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔وہ ڈکیتی کے دوران گھروں میں خواتین سے زیادتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

Comments (0)
Add Comment