فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد پولیس نے بااثر افراد کی جانب سے دونوجوانوں پر تشدد کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا اور 2 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھپاپے مارے جارہے ہیں۔فیصل آباد میں بااثرافراد کی جانب سے دونوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نوجوان کو تھپڑ مارے گئے اور ایک شخص نے قینچی سے داڑھی اور سر کے بال کاٹے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ فیصل آباد کے ایک گاؤں میں دونوں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ ویڈیو 14اگست کی ہے اور تشدد کا نشانہ بننے والوں کی شناخت نعمان اور اعجاز سے ہوئی اور لاہور سے گاؤں میں اپنے رشتے داروں سے ملنے آئے تھے۔بعدازاں باثراثر افراد نے دونوں نوجوانوں کو پکڑ کر ان کے سر اور داڑھی کے بال منڈ دیئے، علاوہ ازیں ان کے خلاف لڑکی اغوا کرنے کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کرا دیا۔پولیس نے دونوں نوجوانوں کو عدالت میں پیش کیا تو لڑکی نے جج کے رو برو بیان دیا کہ ایسے کسی نے اغوا نہیں کیا جس کے بعد عدالت نے بے گناہ قرار دے کر دونوں کو بری کردیا۔پولیس کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے مستعدد ہے۔