ریاض / راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےحج کی سعادت حاصل کرلی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں امن اور ترقی ،شہدااوران کےورثاء کیلئے خصوصی دعامانگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسور ہے، انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، دشمن قوتوں کی پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔پاکستان2دہائیوں سے دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے بہادری سے دہشت گردی کا سامنا کیا، پاک فوج اور عوام نے مل کر دہشت گردی کو شکست دی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا دہشت گردی سے متاثر باہمت افراد کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، مشترکہ عزم سے دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔