کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشدہ کو اپنے گھر رکھنے پر سسر نے مجھ پر تشدد کیا۔عزیزوں کی مداخلت پر چھوڑا۔ یہ بات سکینہ کے شوہر خادم حسین نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ میرا سسر راشدہ کی 5 لاکھ روپے کے عوض زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے، جبکہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔ وہ لاڑکانہ سے بھاگ کر کراچی اپنی بہن کے پاس آگئی تھی۔ اس کے بعد سسر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد رشتے داروں کی مداخلت پر چھوڑا، جبکہ راشدہ کو ساتھ لے گیا، راشدہ جب کراچی آئی تھی، تو اس نے آئی جی اور متعلقہ تھانے میں بھی درخواست دی تھی، مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ میری اہلیہ اپنی چھوٹی بہن راشدہ سے بہت محبت کرتی ہے اور وہ راشدہ کو پڑھانا چاہتی ہے، مگر اس کے والدین راضی نہیں ہو رہے۔