روم(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی اٹلی کے سیاحتی علاقے کی گہری کھائی میں سیلاب کا پانی جمع ہو جانے سے 11 سیاح ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 23سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے۔ سیلابی ریلہ اتنی تیزی سے داخل ہوا کہ سیاحوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کی اکثریت غیر ملکی سیاحوں کی ہے۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ 6خواتین سمیت 11افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔