آرآئی سی میں حنیف عباسی کی اینجوپلاسٹی-صفدر کا معائنہ

راولپنڈی؍اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایفیڈرین کیس میں سزا یافتہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی آر آئی سی اسپتال میں اینجوپلاسٹی مکمل کرلی گئی ہے۔لیگی رہنماء کی اینجوپلاسٹی کے دوران 1 اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے اور دل کی بند ایک شریان کھول دی گئی ہے ۔جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے امراض قلب کے اسپتال آر آئی سی منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں آر آئی سی کے سی ای او جنرل اظہر کیانی نے کیپٹن (ر) صفدر کا معائنہ کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کو گزشتہ رات معدہ میں اور دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے معائنہ کے بعد انہیں مزید اسپتال میں رکھنے یا اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔اسپتال ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کے دل کے 2 والو میں بلاکیج تھی جب کہ دل کا دوسرا والو 40 فیصد بلاک ہے۔ حنیف عباسی کی اینجوپلاسٹی کے دوران 1 اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے اور دل کی بند ایک شریان کھول دی گئی ہے ۔ میجر جنرل ڈاکٹر اظہر کیانی نے تمام عمل خود مکمل کرایا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کی صحت بتدریج بہتر ہوگی۔ حنیف عباسی کو لیب سے وی آئی پی وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ وی آئی پی وارڈ کو انتظامیہ نے سب جیل قرار دے کر سیکورٹی عملہ تعینات کردیا ہے۔ادھر کیپٹن (ر) صفدر کوچند روز قبل بھی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا تھا اور وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے تھے

Comments (0)
Add Comment