ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کو50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل

کراچی (بزنس رپورٹر) ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ (ای ایم پی جی) نے نئے انوسٹمنٹ راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی۔ ای ایم پی جی پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ہے۔ اس حوالے سے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہماری ویب سائٹ مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم بناتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ زمین نے گزشتہ برسوں میں شاندار ترقی کی، جس کے پاکستانی مارکیٹ پر مثبت اثرات پڑے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment