کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر معراج الہدیٰ صدیقی اور خاتون رہنما دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ اپنی خواہشات رب کیلیے قربان کرنا عید الاضحیٰ کا اصل پیغام ہے۔حج رنگ و نسل و قومیتوں کی تفریق کو مٹا کر وحدت امت کا عالمگیر سبق دیتا ہے۔ قربانی کی اصل روح رب کی غیر مشروط اطاعت میں پوشیدہ ہے۔