کراچی (بزنس رپورٹر) کریڈٹ ریٹنگ کمپنی جے سی آر وی آئی ایس نے پاک قطر فیملی تکافل کی آئی ایف ایس ریٹنگ اے سے بڑھاکر اے پلس کردی ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کو تفویض کردہ ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل ملک کی ممتاز تکافل کمپنی ہے، جو کہ ایک دہائی سے مضبوط منافع کی شرح کے ساتھ ہر شخص کو مالی تحفظ فراہم کرنے کی پیشکش کر رہی ہے۔