کراچی (بزنس رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ڈیمالیشن اسکواڈ اور عملہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران متحرک رہے گا اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری رہے گی۔ یہ بات ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل افتخار قائم خانی نے کہی۔ انہوں نے دوران تعطیلات غیرقانونی تعمیرات میں تیزی کا سختی سے نوٹس لیا۔ اس سلسلے میں تمام ڈائریکٹرز آف بلڈنگ کو حکم دیا کہ غیرقانونی تعمیرات سختی سے روکنے اور انہدامی و دیگر قانونی اقدامات کیلئے ڈیمالیشن اسکواڈ اور عملے کو تعطیلات کے دوران بھی متحرک رکھا جائے۔