آلائشیں بروقت نہ اٹھانے والے افسر کیخلاف کارروائی ہوگی-وزیربلدیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آلائشوں کو بروقت اٹھایا جائے۔شکایت ملنے کی صورت میں افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یہ بات وزیر بلدیات سعید غنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی سے متعلق اجلاس میں کہی۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ جن افسران کی ذمے داری ہے۔ ان سے 100فیصد کام چاہتا ہوں۔آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ قربانی کی آلائشیں لینڈفل سائیٹس تک فورا پہنچائی اور صرف مخصوص جگہوں پر ہی دفنائی جائے گی۔سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سعید احمد منگیجو اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسداللہ ابڑو نے عید الاضحی آپریشن پلان کی تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ٹرنچز کے انتظامات، گاڑیوں کی تعداد، عملے اور شکایتی مراکز کے علاوہ دیگر حوالوں سے سعید غنی کو آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سال پلان بہت منظم تریقے سے بنایا گیا۔زون میں ہمارے ڈپٹی ڈائریکٹرزاور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خود آپریشن کی مانیٹرنگ کے لیے موجود ہونگے۔

Comments (0)
Add Comment