لاہور( این این آئی)قصابوں کو عید الاضحی کی مناسبت سے آج سے تین روز تک ” وی آئی پیز “ کا درجہ حاصل ہوگا۔ شہریوں کی طرف سے عید الاضحی سے ایک روز قبل بھی قصابوں سے ٹیلیفونک رابطے اور بالواسطہ ملاقاتیں کر کے قربانی کا جانور ذبح کرنے کیلئے طے شدہ وقت کے بارے میں دوبارہ تصدیق کی گئی ۔ اس موقع پر قصابوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کا لالچ بھی دیا گیا ۔