تحریک لبیک نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک نے سندھ اسمبلی میں ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔ یہ قرارداد تحریک لبیک پاکستان سندھ کے پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری نے جمع کرائی۔ اس قرارداد پر ان سمیت ٹی ایل پی کے اراکین سندھ اسمبلی محمد یونس سومرو اور ثروت فاطمہ کے دستخط موجود ہیں۔ مفتی قاسم فخری نے کہا کہ سندھ باب الاسلام ہے اور سندھ اسمبلی انشااللہ اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرے گی، کیونکہ یہ تمام اراکین سندھ اسمبلی کے ایمان کی اساس کا معاملہ ہے اور تاجدار نبوتؐ کی حرمت پر کٹ مرنا ہر مسلمان کے دل کی آرزو ہے۔

Comments (0)
Add Comment