محمود خان کا وزیراعلیٰ ہائوس میں رہائش نہ رکھنے کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ امت)خیبرپختون حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سی ایم ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے نہ ہی پروٹوکول لیں گے ۔وزیراعلیٰ کی نقل و حرکت کے دوران سڑکیں بند نہیں ہوں گی جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں سادگی اختیار کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ کے زیر استعمال گاڑیوں میں کمی بھی لائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار حکومت خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان صبح 9 بجے دفتر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔دوپہر 2 سے سہ پہر 5 بجے تک اسمبلی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور عید کا پہلا دن پشاور میں گزاریں گے۔

Comments (0)
Add Comment