اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چئیرمین احسان مانی نے دوہری شہریت کی خبروں کو مسترد کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں اور ان کی دوہری شہریت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کی خبروں سے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے تاکہ کرکٹ بورڑ میں ان کی تقرری کو متنازع بنایا جا سکے۔سابق آئی سی سی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، انہیں زندگی میں کئی موقع ملے لیکن نہ شہریت بدلی اور نہ ہی کوئی ارادہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میرا اور وزیر اعظم کا وڑن ایک ہے، عید کی چھٹیوں میں عمران خان سے مل کر مزید رہنمائی لوں گا اور دو ہفتے میں انتخابات کے بعد چارج سنبھال لوں گا۔