ایشیا کپ کیلئے تیاریوں کا آغاز عید کی تعطیلات کے بعد ہوگا

لاہور(امت نیوز)ایشیا کپ کیلئے تیاریوں کا آغاز عید کی تعطیلات کے بعد ہوگا ۔دورہ زمبابوے میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور میزبان ٹیم کیخلاف 5ون ڈے میچز کے بعد قومی ٹیم کی کوئی انٹرنیشنل مصروفیات نہیں تھیں،شعیب ملک سمیت چند کرکٹرز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شریک ہوئے، دیگر نے آرام کرنے کے ساتھ فٹنس پلان کے مطابق انفرادی طور پر ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا۔کپتان سرفراز احمد اور چند کھلاڑیوں نے لاہور میں فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے ناک آئوٹ میچز بھی کھیلے،عید کی تعطیلات کے ساتھ ہی کرکٹرز کی فراغت کا وقت بھی ختم ہو جائیگا ٗ پھر یواے ای میں 15سے 28ستمبر تک شیڈول ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔ذرائع کے مطابق ہفتے کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی لاہور آمد متوقع ہے، ابھی تک لاہور قلندرز کے ٹرائلز کیلئے مختلف شہروں میں مصروف رہنے والے چیف سلیکٹرز انضمام الحق بھی ممکنہ قومی اسکواڈ پر ساتھیوں سے مشاورت کا آغاز کریں گے،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں3روز تک جاری رہنے والے سیشنز میں انگلینڈ لائنز کیخلاف میچز کیلئے ’’اے‘‘ ٹیم پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ورلڈکپ پلان کے حوالے سے ہوم ورک سے آگاہ کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment