اسلام آباد (امت نیوز) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ ریاست علی آزاد نے نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے نوجوانوں نسل کیلئے تفریح مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی فٹ بال گرائونڈ پر پی ای ایف چیزرز فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام کلب کی 20 ویں سالگرہ اور جشن آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بھی فرض ہے کہ نوجوان نسل کو ایسے موقع فراہم کرے جس سے نوجوان نسل مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکے۔