ناریل کاتیل صحت بخش نہیں زہر ہے-امریکی پروفیسر

واشنگٹن(امت نیوز)امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں صحتِ عامہ کی پروفیسر کیرن مچل نے دعویٰ کیا ہے کہ ناریل کا تیل صحت بخش نہیں بلکہ ایک زہر ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو لیکچر میں پروفیسر کیرن مچل نے خبردار کیا ہے کہ ناریل کا تیل صحت پر برے اثرات مرتب کرسکتا ہے۔اس میں سیرشدہ چکنائیوں کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جن میں بطورِ خاص ’’ایل ڈی ایل‘‘ بھی شامل ہے جسے طبّی ماہرین ’’برے کولیسٹرول‘‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ چکنائی رگوں کی اندرونی سطح پر جم کر انہیں تنگ کردیتی ہے اور خون کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے امراضِ قلب کاسبب بنتی ہے۔دوسری جانب ٹفٹ یونیورسٹی کے فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ایلس لیکٹینسن نے کہا ہے کہ ناریل کے تیل کو زہر قرار نہیں دیا جا سکتا البتہ یہ دل کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور اسے محدود مقدار میں ہی استعمال کیا جانا چاہیے۔

Comments (0)
Add Comment