سیاسی انتقام پر مبنی احتساب قبول نہیں- مراد علی شاہ

لاڑکانہ (نمائندہ امت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ احتساب برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے اگر اس میں سیاسی انتقام ہوگا تو اسے قبول نہیں کریں گے اور اس کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھایا جائے گا۔ گڑھی خدابخش بھٹو میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم پر مزید قابو پانے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں تاکہ پورے صوبے میں امن امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوکل گورنمنٹ کو فنڈز دے رہے ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے عوام کو عید کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی امیدوں کو پورا اتریں گے اور پہلے بھی عوام کی خدمت اور اب بھی مزید خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ وہاں موجود پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے عید بھی ملے اور انہیں مبارک باد بھی دی۔

Comments (0)
Add Comment