سیالکوٹ (خبرایجنسیاں)ملائشیاء میں دوستوں کے ہاتھوں تاوان کی رقم نہ دینے پر قتل ہونے والے عدنان کی نعش عید کے روز اس کے گھر فتح گڑھ پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ورثا دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ، مقتول عدنان کو نما زجنازہ کے بعد سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ، سماجی کارکن میاں راحت کے مطابق عدنان روزگار کیلئے تین سال قبل ملائشیاء گیا تھااور تین ماہ بعد اس کی شادی بھی تھی لیکن اس کے دوستوں نے اغوا کرکے اہل خانہ سے لاکھوں روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔