دریائے سندھ-ڈیم میں ڈوب کر 8 افراد جا ں بحق

رسالپور (نامہ نگار )نوشہرہ میں ڈوبنے اور خودکشی کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی عید کے دنوں میں مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی پہلا واقعہ نوشہرہ عید الضحیٰ کے موقعہ پر دریائے سندھ اور بارانی سمال ڈیم میں عیدالضحیٰ کی خوشیاں پکنک منانے والے ایف سی حوالدار سمیت چھ دوست ڈوب گئے۔پولیس کے مطابق پانچ افراد جابحق ہوگئے ہیں جبکہ دو کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ نوشہرہ تاروجبہ سے تعلق رکھنے والے ایف سی حوالدار اورنگزیب خان کی نعیش تا حال نہیں ملا جس کی تلاش جاری ہے۔نوشہرہ پولیس اور ریسکیو 1122کے مطابق جابحق ہونے والوں میں تین کا تعلق نوشہرہ اور دو کا تعلق کامرہ سے ہے۔تمام جابحق افراد کی عمریں 16سے 28سال کے درمیان ہیں۔لاشیں گاوں پہنچے پر کہرام مچ گیا۔عید کی خوشیوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔پولیس اور ریسکیو 1122کے مطابق نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ سے تعلق رکھنے والے تین جگری دوست جس میں ایک ایف سی حوالدر اورنگزیب خان بھی شامل تھا دریائے سندھ کے خیر آباداٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے تینوں دوست ڈوب گئے۔سفیر علی کو مقامی لوگوں نے زندہ بچالیا عابد اللہ کی نعیش نکال لی گئی جبکہ ایف سی حوالدار اورنگزیب خان کی نعیش تا حال نہیں ملی جس کی تلاش جاری ہے دوسرا واقعہ ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے دو دوست موٹرسائکل پر خیر آباد اٹک خورد دریائے سندھ کے کنارے موٹرسائکل پر ون ویل کررہے تھے کہ موٹرسائیکل نہایت تیزرفتارکی وجہ سے بے قابوہوگیا اور دونوں دوست موٹرسائکل سمیت دریائے سندھ میں گر کر ڈوب کرجابحق ہو گئے۔ریسکیو 1122نے دونوں دوستوں مسمی محمد شفیق اور محمد سفیان سکنہ کامرہ کی نعیشں نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔ ریسکیو 1122نے دونوں نوجوانوں محمد سفیان اور محمد شفیق عمر 18سال برآمد کرلی تیسرا واقعہ نوشہرہ پبی کے قریب ڈاگ اسماعیل خیل کے مقام پر بارانی سمال ڈیم میں دو کم عمر طالبعلم نہاتے ہوئے ڈوب گئے ایک طالبعلم محمد علی کو زندہ بچالیا جبکہ نہم جماعت کے طالبعلم عبداللہ ولد عظیم خان سکنہ سپین خاک نوشہرہ ڈوب کر جابحق ہوگئے۔جس کی نعیش مقامی لوگوں نے نکال کر ورثا کے حوالے کردی چھوتھا واقعہ نظام پورکے علاقے انزری میں چھٹی پر آئے پاک فوج کے جوان نے نا معلوم وجوہات پرخود پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی جوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل واقعے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی تفتیش جاری ہے پولیس ذرائع پانچواں واقعہ سوریہ خیل کا مقام پر تیز رفتار رکشہ بے قابو ہوگیا جس میں دو افراد شدید زخمی جس کی اطلاع ریسکیو (1122)کنٹرول روم کو موصول ہوئی اسٹیشن ہاؤس انچارج احسان الدین کی نگرانی میں ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی جسے ابتدائی طبی امداد دے کرآکوڑہ خٹک اسپتال منتقل کر دیا چھٹا واقعہ شیدوکےمقام پر تیز رفتار کاراور موٹر سائیکل میں تصادم جس میں 1شخص زخمی جس کی اطلاع ریسکیو (1122)کنٹرول روم کو موصول ہوئی اسٹیشن ہاؤس انچارج احسان دین کی نگرنی میں ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس ابتدائی طبی امداد موقع پر مہیا کی۔

Comments (0)
Add Comment