شاہ محمود قریشی کا جنرل اسمبلی سے اردو میں خطاب کر نے کا اعلان

اسلام آباد ( نمائندہ امت) وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی سے اردو میں خطاب کریں گے، وہ ا قوا م متحدہ کے پلیٹ فارم پر اردو میں تقریرکرنے والے اولین شخص اور پہلے پاکستانی رہنمابھی ہوں گے۔ وزیر خارجہ نے جمعہ کو دفتر خارجہ میں تمام سوالوں کے جواب اردو میں دئیے جبکہ ا نگریزی میں پو چھے گئے سو الوں کے جواب بھی شستہ اردومیں دئیے اور اردو زبان پر فخر کا ا ظہار کرتے ہوئے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ ا قوام متحدہ میں بھی اردو میں تقریر کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ ان کو چین کے وزیر خار جہ کے سا تھ وقت گزارنے کا مو قع ملا چینی وزیر خا رجہ کو اچھی خاصی انگلش آ تی تھی مگر وہ میری تمام گفتگو کا جواب اپنے ترجمان کے ذریعے دیتے تھے اسی طرح دنیا کی اور قوموں کے رہنما ئوں سے بھی مجھے ملنے کا اتفاق ہوا مگر وہ بھی ا نگریزی جاننے کے با و جود عالمی سطح پر گفتگو کے لیے اپنی زبان ا ستعمال کرتے ہیں لہذا وز یرا عظم کی ہدا یت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم اپنی قومی زبان کو اپنے ا ظہا رکا ذریعہ بنا ئیں گے یہ زندہ قوموں کی نشانی ہے۔

Comments (0)
Add Comment